واشنگٹن …امریکی فوج کے 31 ریٹائرڈ افسران نے صدر باراک اوباما سے گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہیومن رائٹس فرسٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط میں امریکی فوج کے سابق جنرلز اور ایڈمرلز نے کہا ہے کہ امریکی صدر گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے اپنے وعدے کی تکمیل کریں اور قیدیوں کو منتقل کرنے کے کام کو تیز کریں۔ ان
کا کہنا تھا کہ گوانتامانو جیل کا فعال رہنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکی قانون کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہو گا۔ یہ تمام31 سابق فوجی افسران 5 سال قبل امریکی صدارتی آفس اوول میں بھی موجود تھے جب اوباما نے گوانتانامو جیل کو بند کرنے کے احکامات پر دستخط کیے تھے اور گوانتانامو جیل میں تحقیقات کے دوران تشدد کرنے پر پابندی لگائی تھی۔